مری: 750 لٹر ناقص اور پانی ملا دودھ موقع پر تلف


پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مری سیاحوں اور مقامی عوام کو ملاوٹ سے پاک دودھ ، معیاری خوراک اور دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متحرک، فوڈ اتھارٹی ضلع مری کے ترجمان کے مطابق 17 اتوار کی صبح فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی ایکسپریس وے مری پر نا کے لگا کر گاڑیوں میں 10 ہزار تین سولیٹر دودھ کو چیک کیا گیا تو اس میں سے 750 لٹر ناقص اور پانی ملا دودھ پایا گیا جس کو موقع پر تلف کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کو ناقص دودھ ، زائد المعیاد اشیاء اور ناقص خوراک کی فراہمی کر نیوالوں کیخلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائینگی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post