ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا اپنے عملے کے ہمراہ ضلع مری کے مختلف مقامات پر حالیہ شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنیوالے مقامات کا دورہ ، ڈی سی مری نے لوئر ٹو پہ ، گلڈ نہ اور ابوظہبی روڈ بس اسٹینڈ مری کا دورہ کیا انہوں نے متاثرہ مقامات پر ترقیاتی منصوبوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا، ڈپٹی کمشنر مری نے ابوظہبی روڈ پر ناقص صفائی کی صور تحال پر سخت ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایک انسپکٹر کو معطل جب کے ایک سپروائزر کو نوکری سے برخاست کر دیا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ، ڈپٹی کمشنر مری نے تمام محکموں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی اور قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کی وار نگ دیتے ہوئے کہا کہ فرائض سے
غفلت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔
