مری ڈینگی مچھروں کے حملوں کا بڑا مرکز بن گیا.


راولپنڈی (جمیل مرزا) رواں سیزن میں انسداد ڈینگی مہم ، مچھروں کے حملے جاری، ڈینگی مچھروں کے حملوں کا بڑا مرکز مری بن گیا، راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ڈینگی مریضوں کی ہسپتالوں میں آمد جاری، ڈینگی وارڈز میں مریضوں کو مچھر دانیوں کے اندر موسیل لگایا جانے لگا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں پندرہ سو اضافی سینٹری پٹرول کو شامل کیے جانے کے باوجود ڈینگی پر رواں سیزن میں لاروا کی سطح پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے جس کے باعث شہریوں پر ڈینگی مچھروں کے حملوں میں تیزی آرہی ، ابتک رواں سیزن میں ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کنفرم مریضوں کی تعداد پچاس تک پہنچ گئی ہے جبکہ مری میں ڈینگی کنفرم مریضوں کی تعداد بھی 24 تک پہنچ چکی ہے ، راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کے علاج کا بڑا مرکز ہولی فیملی ہسپتال ہے جبکہ بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں بھی ڈینگی کے مریضوں کے لیے وارڈز قائم کی گئی ہیں راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 4175 مریضوں کی اسکریننگ کی گئی ہے 10 مریض اسپتال میں داخل ، 5 کنفرم کیسز زیر علاج جاری ہے ، 1180 گھروں کی چیکنگ ، متعدد مقامات پر لاروا کی نشاندہی کی گئی ہے انسداد ڈینگی مہم میں آیا او پیز کی خلاف ورزی پر 3448 چالان، 37لاکھ 83 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 206 ایف آئی آرز درج کرائی گئی ہیں ڈینگی پازٹیو 17 کیسز میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں رپورٹ پوٹھوہار رورل میں 11 ، کہوٹہ میں 1 کیس سامنے آیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں پانی جمع نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈینگی مچھروں سے بچنے کے لیے شہری احتیاط برتیں۔ ادھر ڈینگی مچھروں کے حملے جاری ہیں تو انسداد ڈینگی مہم میں بھی تیزی لائی ہے تاہم اب ڈینگی مچھر لاروا کی سٹیج سے نکل کر بالغ ڈینگی مچھر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جس پر اب ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں اور گھروں میں شہریوں کو یہ ہدایات کی جارہی ہیں کہ وہ پورے آستینوں والے کپڑے پہنیں ، صبح اور شام کے وقت ڈینگی مچھر سے بچنے کی کوشش کریں، جسم کے خالی حصوں پر موسل لگائیں ، رات کے وقت کمروں میں ڈینگی سے بچنے کے لیے مچھر دانی کا استعمال کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post