نکاسی آب ، سیوریج اور تجاوزات کیخلاف ایم سی ، پیرا، سول ڈیفنس کا آپریشن مری. پیرا فورس کی مری میں کارروائیاں، ایم اسی اور سول ڈیفنس اہلکاروں کے ہمراہ مری مال روڈ پر نکاسی آب ، سیور بیج اور تجاوزات کے تدارک کیلئے میونسپل کارپوریشن مری ، پیرا اور سول ڈیفنس کی جانب سے مشترکہ کارروائیوں کے دوران مال روڈ پر دو رہائشی ہوٹلز اور ایک نجی بینک کو سیل کر دیا گیا ہے جن کے سیوریج کا گندہ پانی نشیبی آبادی کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا تھا چیف آفیسر ایم سی مری کے مطابق شہری علاقوں میں گندے پانی کی نکاسی کا ناقص نظام نہ صرف ماحولیاتی آلودگی بلکہ صحت عامہ کے لیے بھی خطرہ بن رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، کارروائی میں تجاوزات کے خلاف بھی بھر پور ایکشن لیتے ہوئے مال روڈ پر دوکانوں کے باہر لگایا گیا سامان سمیت متعدد ریڑھیاں سٹال اور غیر قانونی رکاوٹیں بھی ہٹادی گئی ہیں تاکہ روڈ کشادہ ہو سکے اور سیاحوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ، ادھر صدر ہوٹل آنرز ایسوسی ایشن و تاحیات سرپرست اعلی انجمن شہریان مری صدر حاجی شفاء الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر افورس جہاں تاجر طبقے اور کاروباری لوگوں کو خوف وہراس میں مبتلا کر رہی ہے وہاں بغیر نوٹس کے ہو ٹلوں کو سیل کئے جانے سے یہاں رہائش پذیر سیاح شدید خوف وہراس میں
مبتلا ہو ر ہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
