ملزمان دانستہ روپوش ، طلبی کے باوجود تھانے پیش نہیں ہور ہے ، ایس ایچ او مری اولیس راولپنڈی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حج امجد علی شاہ نے مری کے مرکزی بازار میں 2 دکاندار گروپوں میں ہنگامہ ہوائی فائرنگ، توڑ پھوڑ ، پتھر اور حملہ کیس میں مفرور 30 دکاندار ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں اور ان تمام 30 مفرور روپوش دکاندار ملزمان کو گرفتار کر کے 4 اگست پیش کر نیکا حکم دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس نے عدالت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ یہ تمام ملزمان دانستہ روپوش ہیں، طبی باوجود تھانہ پیش نہیں ہو رہے ان کے نام آنے سے چالان کی تیاری اور تفتیش متاثر ہو رہی ہے ان کی گرفتاری کے لئے وارنٹ دیئے جائیں عدالت نے یہ درخواست منظور کرتے ہوئے تمام کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ملزمان میں امجد عباسی، واجد عباسی، زاہد اخلاق، امجد سیٹھی وغیرہ بھی شامل ہیں۔
