مری پولیس کی بڑی کارروائی


 
مری.  ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی حسن ریاض اور ان کی ٹیم نے دو کس ملزمان کو گرفتار کر کے 3570 گرام چرس 2 کلاشنکوف 1 خنجر 11 زندہ روند بر آمد کر لئے۔ ایس ایچ او تھانہ پھگواڑی اور ان کی ٹیم نے مخبر خاص کی اطلاع پر بد نامے زمانہ ور ریکار ڈ یافتہ منشیات فروش شہباز عباسی سکنہ پوٹ ہہ تحصیل و ضلع مری کے ڈیرے پر ریڈ کیا شہباز عباسی، طفیل عباسی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر بانیت قتل سید ھے فائر کرنا شروع کر دیئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبد الباسط کی چھاتی پر فائر لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا۔ رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین کس ملزمان شہباز عباسی، طفیل عباسی اور انیس الرحمان فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے جبکہ دو کس ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی تلاشی لینے پر ذین ہدایت سے 1 کلاشنکوف 5 زندہ روند اور 1200 گرام چرس بر آمد ہوئی جبکہ محمد حسنین ولد نصیر عباسی سکنہ پھگواڑی سے 1 کلاشنکوف 06 زندہ روند اور 1160 گرام چرس بر آمد کر لی۔ مزید کمرے کی تلاشی لینے پر 1260 گرام چرس اور ایک خنجر بر آمد ہوا۔ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ان کے ساتھی کو بذریعہ ریسکیو 1122 بغرض علاج معالجہ سول ہسپتال مری روانہ کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ، منشیات رکھنے سمیت
پولیس پارٹی پر فائر نگ کرنے پر مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آرکا اندراج کیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post