بارشوں کی کمی : کوٹلی ستیاں میں.حالات خراب



پنجاب حکومت منصوبے پر عمل تیز کرے ، دریائے جہلم سے پانی کمی کو پورا کیا جا سکتا کو ٹلی ستیاں بارشوں کی کمی اور طویل خشک سالی جنگلات میں آتشزدگی کی وجہ سے کوٹلی ستیاں میں پانی کے تمام چشمے خشک ہونے لگے ۔ پانی نہ ملنے کی وجہ سے کو ٹلی ستیاں کی عوام نقل مکانی کر کے راولپنڈی اسلام آباد میں کرائے کے مکانوں میں شفت ہونے لگے۔ خشک سالی کی وجہ سے کو ٹلی ستیاں میں پانی کے تمام چشمے خشک ہونے لگے ، اگر یہی صورت احوال رہی تو کو ٹلی ستیاں کی عوام نقل مکانی کر کے راولپنڈی اسلام آباد میں کرائے کے مکانوں میں رہنے پر مجبور ہو جائیں گے، پہلے ہی کو ٹلی ستیاں کی عوام بنیادی سہولیات میسر نہ ہو نیکی وجہ سے 25 فیصد سے زائد عوام راولپنڈی اسلام آباد میں شفت ہو چکے ، اب پنجاب حکومت، منتخب نما ئندوں کا یہ حق ہے کہ وہ اس چیلنج سے کیسے نمٹیں گے ، اگر پنجاب حکومت سوئی رہی تو مری کا خالی نام ہی رہ جائیگا، پنجاب حکومت پانی کے منصوبے پر عمل تیز کرے یوسی ملوٹ ستیاں کے قریب سے دریائے جہلم گزرتا ہے، پمپنگ سسٹم لگا کر واٹر سپلائی سکیم لگا کر پانی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post