ٹی ایچ کیو ہسپتال مری لاوارث

 


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کے دورے سے بھی ہسپتال کے درست نہ ہو سکے جبکہ ہسپتال کی ایکسرے مشین بھی عرصہ سے مکمل فعال نہیں ہے۔ ڈائلیسز یونٹ بھی ابھی تک یورالوجسٹ اور ٹیکنیشنز کی مستقل تعیناتی نہ ہونے سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، یہاں آنے والے ہر مریضوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں کی ریفر سلیپ تھمادی جاتی ہے، ایکسرے کروانے کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیجا جانے لگا، غریب مریضوں کو سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری مریضوں کو سہولتیں فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، مریضوں کے لواحقین بھاری خرچے کر کے دیگر شہروں میں اپنے بیماروں کو لے جانے پر مجبور ہیں، اگر سول ہسپتال مری عوام کو طبی سہولیات فراہم نہیں کر سکتا تو اس پر بھاری اخراجات کرنے کے بجائے اسکو تالے لگا دیے جائیں، عوام کا وزیر اعلی پنجاب، وزیر صحت، کمشنر راولپنڈی
اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post