مری فوڈ اتھارٹی ضلع مری کی ناقص دودھ فروخت کر نیوالوں کیخلاف کارروائی ، 2 من سے زائد دودھ تلف کر دیا، علی الصبح پنجاب فوڈ اتھارٹی مری مری کی ٹیم نے مری کے داخلی و خارجی راستوں پر نا کے لگا کر ناقص دودھ فراہم کرنے پر 18 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا جبکہ 2 من سے زائد پانی ملا دودھ موقع پر تلف کر دیا اور مزید کاروائی کرتے ہوئے ناقص دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 29 ہزار کے جرمانے عائد کیے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع مری کے حکام نے وار ننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحوں اور عوام کو ناقص دودھ سمیت مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء فروخت کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی ایسے عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائیاں جاری رہیں گی۔