گرینڈ عوامی جرگہ : 64 افراد کیخلاف دہشتگر دی سمیت کئی مقدمے 29 معلوم اور 35 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج ، جمعہ کو احتجاجی واک کا اعلان . حکومت پنجاب کیجانب مری مال روڈ اور جھیکا گلی بازار میں سیکشن فور کے نفاذ اور ایکسپریس وے پر آپریشن کے خلاف ضلع مری کی سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری تنظیموں کی جانب سے منعقدہ کو ہسار گرینڈ عوامی جرگہ کے بعد 64 افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمات درج ، 29 معلوم اور 35 نامعلوم افراد کے نام شامل ہیں مری کو ٹلی ستیاں کے تین مختلف پولیس سٹیشنز میں چار ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں نامزد افراد میں متحدہ ایکشن کمیٹی کے سرگرم رہنما پیپلز پارٹی مری کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کی قیادت اور تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی کے ایسے رہنماء بھی شامل ہیں جو جر گہ میں شریک بھی نہیں تھے ، نامزد افراد میں پی ٹی آئی کے بزرگ رہنما سابق ناظم سردار سلیم خان، راجہ طفیل اخلاق، غلام مرتضی ستی، میجر (ر) لطاسب ستی، کرنل (ر) سعید ، ہمایوں مرتضی، عاطف مرتضی، سعادت مرتضی، ضیاء اللہ عباسی ، قمر الزمان عباسی ، کامران عباسی، اخلاق ستی ، صفدر زمان، شکیل ستی عرف پاپا۔ عمرستی، راجہ خرم زمان، شمس الدین عباسی، شجاع عباسی، ادیب عباسی، سعد جمیل ، قاصد ستی ، فیضان ستی سمیت 29 معلوم اور 35 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات میں درج کی لے گئے ہیں متحدہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرامن گرینڈ عوامی جرگہ کے انعقاد پر ایف آئی آرز کے اندراج کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
گرینڈ عوامی جرگہ : 64 افراد کیخلاف دہشتگر دی سمیت کئی مقدمے 29 معلوم اور 35 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج
byMind master Key
-
0