لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام ، ڈرائیور گاڑی سمیت تھانے بند لکڑی ردی کے نیچے چھپائی گئی تھی ، فارسٹ سب ڈویژن بن رینج ٹیم کا ایکشن. مری میں نئے تعینات ہونے فارسٹ سب ڈویژن سدھیر مغل نے لکڑی سمگلنگ کے دھندے میں ملوث ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔ اس دوارن چار بڑی کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ، پیر کے روز محکمہ جنگلات مری نے ٹمبر مافیا کی لکڑی سمگلنگ کی ناکام بنادی اور گاڑی کو لکٹری ضبط اور ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، لکڑی کو کاٹن کی ردی کے چھپایا گیا تھا۔ فارسٹ سب بن رایج کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے گاڑی نمبر .7726-FDN کو ڈرائیور سمیت تھا نہ بند کر دیا گیا۔