انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے.اسلام آباد ہائی کورٹ

 


اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کوہدایت دی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کے انقاد کی اجازت دے.بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کے بعد ہدایات اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر جلسہ کی اجازت نہیں دے سکتے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ مشروت اجازت دیں.انھوں نے کہا کہ آئین میں اکھٹا ہونے کا حق موجود ہے لیکن اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کوئی بدمزگی یا ہنگامہ نہ ہو.عدالت کو پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ ان کی جماعت چھے اپریل کو جلسہ کرنا چاہتی ہے.چیف جسٹس نے کہا کہ جلسے سب نے کیے ہیں آپ قوائد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post