مری میں گرمائی سیزن ، پیشہ ور بھکاریوں، چھا پہ فروشوں کی بھرمار


 

 عوامی حلقوں کا پیشہ ور بھکاریوں ، ٹھیلہ فروشوں کیخلاف ایکشن کا مطالبہ  ملکہ کو ہسار مری کا گرمائی سیزن اپنے عروج پر سیاحوں کی آمد شروع ہوتے ہی ملک بھر سے پیشہ ور بھکاریوں ، چھا پہ فروشوں اور بھیک مانگتے خواجہ سرا کی کثیر تعداد نے مری مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر ڈھیرے ڈال لئے جبکہ شام ہوتے ہیں جب سیاح فیملیاں مال روڈ پر چہل قدمی کیلئے آتی ہیں تو مال روڈ پر لگے ہوئے لا تعداد ٹھیلے تفریح کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، مال روڈ، کشمیر پوائنٹ ، لوئر بازار ، صدیق چوک پنڈی پوائنٹ ، موٹر ایجنسی سمیت دیگر علاقوں میں بھکاریوں ، چھابہ فروشوں کی بھرمار ہو جاتی ہے ۔ کاروباری ، عوامی اور سیاحتی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں اور ٹھیلہ فروشوں کیخلاف
فوری سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post