کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ، ساتھی زخمی ملوٹ ستیاں مرزا پور کے قریب حادثہ ، متوفی کے والد نے کوسٹر ڈرائیور کو معاف کر دیا کو ٹلی ستیاں باغ آزاد کشمیر سے آنے والی تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ رشتہ دار زخمی ہو گیا۔ ملوٹ ستیاں مرزا پور کے قریب کو سٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، سر فراز کا بیٹا بار بر عالیان زخموں کی تاب لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کے ساتھی سوار کی حالت تشویش ناک ہے جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں میں داخل کر وادیا گیا۔