مری میں پانی کا بحران جاری ، کئی علاقوں میں پانی کی لائنیں ، وال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جہاں سے پانی ضائع ہو رہا ہے، کشمیری محلہ اور ملحقہ آبادی کو طویل عرصہ سے ٹینک سے مقامی آبادی کشمیری محلہ کے عوام کو اس وقت کی انتظامیہ نے دیا جارہا تھا، اب پانی کو اہلیان کو استعمال نہیں کرنے دیا جارہا، اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر مری سے ملاقات کر کے ان کو اہلیان علاقہ کی پریشانی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پانی بحال کرنے کی ہدایت کی ، لیکن ان کی ہدایت کے باوجود بھی محکمہ ٹال دیتے ہیں اور تاحال اہلیان علاقہ کا پانی کی سپلائی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا ، اہلیان علاقہ نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر مری اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، کشمیری محلہ کا پانی فوری بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔