ملک بھر کی طرح مری میں بھی عرصہ دراز سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن جاری متعدد افغانیوں حراست میں لیکر راولپنڈی میں قائم عارضی افغان کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے حکومت پاکستان افغانستان منتقل کریگی، مری پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری آصف امین اعوان کی خصوصی ہدایت پر مزید روپوش غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کو مری چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ، افغان شہریوں کیساتھ کاروبار کرنے اور لین دین پر پابندی عائد کر دی گئی ، ڈی پی اومری نے کہا غیر قانونی افغانیوں کو رہائش یا دوکان دینے اور فروخت پر بھی مکمل پابندی ہوگی، ایسا کر نیوالوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی، یہاں مقیم افغانیوں کو مری پولیس گرفتار کر کے کیمپوں میں منتقل کیا جارہا ہے ، اہلیان علاقہ کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مری پولیس کو افغانیوں کی نشاندہی کریں تاکہ انکوان کے ملک افغانستان میں واپس بھیجا جائے، عوامی، سیاسی، سماجی، کاروباری، سیاحتی، کاروباری حلقوں اور سول سوسائٹی نے ڈی پی اومری کے اقدامات سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ کو ہسار مری کو پر امن سیاحتی مقام بنانے کیلئے افغانیوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو نکالنا انتہائی ضروری ہے۔