مری ماسٹر ، ڈویلپمنٹ پلان ، سرمائی سیزن کے پیش نظر اجلاس

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت مری ماسٹر پلان، ڈویلپمنٹ پلان اور سرمائی سیزن کے پیش نظر ڈی سی آفس ایم آئی ٹی میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع مری کے تمام محکموں کی جانب سے بنائے جانے والے سرمائی سیزن، برف باری کو رپلان سمیت دیگر اہم انتظامات بروقت مکمل کروانے پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ماسٹر پلان اور سیفٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر نبیل جاوید نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران انتظامات بر وقت مکمل کروائیں اور سرمائی سیزن ، برف باری پر ضلع مری میں قائم ہر ایک محکمہ ماسٹر کور پلان پر عمل کرے۔ اجلاس میں ڈسٹرک پولیس آفیسر مری آصف علی ،آمین،اے ڈی سی آرمری شہر یار شیرازی، چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی ، اسٹنٹ کمشنر مری، اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر مری، محکمہ ہائی وے، انچارج محکمہ صحت ، افسران ضلعی و تحصیل انتظامیہ ، سول ڈیفنس ، محکمہ تعلیم ، واپڈا، سوئی گیس ، ویسٹ مینجمنٹ، این ایچ اے مری، محکمہ موسمیات ، ٹی ڈی سی پی ، ایم سی مری، ایم سی کوٹلی ستیاں سمیت دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post